15 اکتوبر 2012 - 20:30

حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سیدحسن نصراللہ نے گذشتہ جمعرات کو المیادین ٹی وی چینل سے براہ راست نشری تقریر میں مقبوضہ فلسطین میں قابض افواج کے خلاف "ایوب" نامی ڈرون کے جاسوسی مشن کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اعلان کیا کہ یہ جہاز روسی نہیں ایرانی ساخت کا تھا اور حزب اللہ کے نوجوانوں نے اس کو اسمبل کیا ہوا تھا۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل اور لبنان میں اسلامی مزاحمت تحریک کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے ڈروں مشن کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اعلان کیا کہ یہ ڈرون ایرانی ساخت کا تھا جس کو حزب اللہ کے نوجوانوں نے اسمبل کیا تھا اور اس نے ایک معینہ روٹ پر پرواز کیا۔سیدحسن نصراللہ نے مقبوضہ فلسطین میں اپنے ڈرون کے نفوذ اور رسائی کو مزاحمت تحریک کی منفرد اور اپنی مثال آپ، کاروائی قرار دیا اور کہا: لبنان کی مزاحمت تحریک نے اپنا انتہائی جدید قسم کا ڈرون لبنان کی سرزمین سے سمندر کی طرف بھجوایا اور اس نے سمندر کے اوپر سینکڑوں کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا جس کے بعد وہ جنوبی فلسطین سے مقبوضہ سرزمین میں داخل ہوا اور "صہیونی دفاعی سسٹم کی طرف سے اس کا سراغ لگائے جانے سے قبل اس نے ڈیمونا جوہری تنصیبات کے اوپر پرواز کی جبکہ اس سے پہلے وہ صہیونی ریاست کی انتہائی حساس فوجی تنصیبات کے اوپر پرواز کرتا رہا تھا۔

.....

/169

تفصیل کے لئے رجوع کیجئے:

صہیونی فضائی دفاعی فورسز کا کمانڈر برطرف